Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکروسافٹ کےسی ای اوکامتنازع شہریت بل پرافسوس کااظہار

Now Reading:

مائیکروسافٹ کےسی ای اوکامتنازع شہریت بل پرافسوس کااظہار
مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ کےچیف ایگزیکٹوافسر (سی ای او) نےبھارت کےمتنازع شہریت قانون کوافسوسنا ک قراردیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد سی ای اوستیانڈیلا نےمتنازع شہریت قانون کے بعد بھارت میں پیداہونے والی صورتحال کوافسوس ناک قراردیاہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق  ستیا نڈیلا نے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران سوال کے جواب میں کہا کہ ’ان کے خیال میں متنازع شہریت قانون کے بعد بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوس ناک ہے‘۔

مائیکرو سافٹ کے بھارتی نژاد سی ای او نے متنازع شہریت قانون پر انتہائی مختصر بات کرتے ہوئے بھارت کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وہاں کے حالات کو ’برا‘ قرار دیا۔

ستیا نڈیلا کی جانب سے دیے گئے جواب کی ٹوئٹ کیے جانے کے بعد ستیا نڈیلا کو بھارتی افراد کی جانب سے مبینہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے بعد مائیکرو سافٹ انڈیا کی جانب سے سی ای او کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا۔

مائیکروسافٹ انڈیاکےٹوئٹر ہینڈل پر سی ای او ستیا نڈیلا کے نام سے منصوب ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ہر ملک کی طرح بھارت کو بھی اپنی سرحدی حفاظت سمیت اپنے امیگریشن قوانین بنانے کا حق ہے‘۔

ستیا نڈیلا کے نام سےجاری بیان میں کہا گیا کہ ’وہ بھارت میں ایک ایسے بنگلا دیشی مہاجر کو دیکھنا چاہتے ہیں جو وہاں آکر کسی ٹیکنالوجی ادارے کا سی ای او بنے‘۔

واضح رہےکہ بھارت کی جانب سے متنازع شہریت بل 10 دسمبر کولوک سبھا سے منظور کیا گیا تھا جس کے بعد اسے راجیا سبھا سے منظور کرائے جانے کے بعد صدر نے اس پر 12 دسمبر 2019 کو دستخط کردیے تھے۔

متنازع شہریت قانون کے تحت 31 دسمبر 2014 سے قبل پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سے آنے والے ہندو، مسیحی، سکھ، جین، پارسی اور بدھ مذاہب کے پیروکاروں کو شہریت دی جائے گی۔تاہم  اس  قانون کے تحت  مسلمان مہاجر بھارتی شہریت حاصل نہیں کرپائیں گے۔

Advertisement

مذکورہ بل کے خلاف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور 10 جنوری 2020 تک مظاہروں میں 25 افراد ہلاک اور  300 سے زائد افراد زخمی جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر