Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک نے میسنجر صارفین کی آسانی کیلئے نہایت شاندار نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

Now Reading:

فیس بک نے میسنجر صارفین کی آسانی کیلئے نہایت شاندار نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

فیس بک نے میسنجر صارفین کی آسانی کیلئے نہایت شاندار نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

میٹا نے فیس بک میسجنر میں صارفین کی آسانی کیلئے نئے فیچرز متعارف کروا دیئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلا فیچر فوٹوز کے حوالے سے ہے اور یہ کچھ عرصے قبل واٹس ایپ میں متعارف کرائے گئے ایچ ڈی فوٹوز فیچر سے متاثر ہے، یعنی اب آپ میسنجر میں بھی ایچ ڈی فوٹوز بھیج سکتے ہیں۔

اس کے لیے کسی تصویر کا انتخاب کریں اور پھر اسے بھیجنے سے قبل ایچ ڈی آپشن کو ان ایبل کر دیں، اس تصویر کے اوپری دائیں کونے پر ایچ ڈی کا ٹیگ بھی نظر آئے گا۔

دوسرا فیچر شیئرڈ البمز کا ہے جس میں آپ تصاویر اور ویڈیوز اپنے دوستوں اور گھر والوں سے شیئر کر سکیں گے، اس مقصد کے لیے کسی گروپ چیٹ میں متعدد تصاویر کو سلیکٹ کرکے Create البم کے آپشن پر کلک کریں۔

پہلے سے بنے البم میں تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈ کرنے کے لیے انہیں سلیکٹ کرکے ایڈ ٹو البم کے آپشن پر کلک کریں۔

Advertisement

گروپ چیٹ میں شامل ہر فرد ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ سکے گا جبکہ مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی ایڈ کر سکے گا۔اسی طرح ہر فرد ان شیئرڈ البمز میں موجود تصاویر یا ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر سکے گا۔

تیسرا فیچر کیو آر کوڈ کے ذریعے میسنجر میں لوگوں کو ایڈ کرنے کا ہے، کمپنی کے مطابق تمام میسنجر صارفین کا ایک منفرد کیو آر کوڈ ہوگا جسے اسکین کرکے لوگوں کو ایڈ کرنا ممکن ہوگا۔

چوتھا فیچر بھی صارفین کو ضرور پسند آئے گا، اب میسنجر میں صارفین 100 ایم بی تک کی فائلز سینڈ کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق تمام فارمیٹس بشمول ورڈ، پی ڈی ایف اور ایکسل فائلز کو بھیجنا ممکن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر