Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آئی فون 17 خریدنا خواب بن گیا، ٹیکس سن کر صارفین حیران ہو گئے

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق کئی صارفین مہنگے ٹیکسز سے بچنے کے لیے بیرون ملک سے فون منگواتے ہیں

ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، مگر فون کی اصل قیمت سے زیادہ اس پر عائد ہونے والے پی ٹی اے ٹیکسز نے خریداروں کو پریشان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق آئی فون 17 سیریز کی رجسٹریشن پر لگنے والے ٹیکس ماڈل اور رجسٹریشن طریقہ کار کے مطابق مختلف ہوں گے جبکہ بعض مہنگے پرو ماڈلز پر لاکھوں روپے تک اضافی رقم ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

ایپل کی یہ نئی سیریز جدید فیچرز، بہتر کیمرہ سسٹم، زیادہ اسٹوریج، طاقتور پرفارمنس اور اپ گریڈڈ ڈسپلے ٹیکنالوجی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ خاص طور پر پرو ماڈلز میں شامل نئی خصوصیات نے صارفین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں آئی فون 17 کی ابتدائی قیمت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ ہائی اینڈ ویریئنٹس کی قیمت 9 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ اگر پی ٹی اے ٹیکس شامل کر لیا جائے تو مجموعی لاگت عام صارف کی پہنچ سے کہیں دور ہو جاتی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق کئی صارفین مہنگے ٹیکسز سے بچنے کے لیے بیرون ملک سے فون منگواتے ہیں تاہم قانونی استعمال کے لیے PTA رجسٹریشن لازمی ہوتی ہے۔