Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رات میں موبائل کا استعمال روکنے والی انقلابی الارم کلاک تیار

گھڑی میں دھیما سروں والا الارم، نائٹ لائٹ اور ایسی روشنی بھی ہے جو صبح سورج نکلنے کی طرح آہستہ آہستہ روشن ہوتی ہے۔

لوگوں کی بڑی تعداد رات میں اپنا زیادہ تر وقت موبائل استعمال کرتے ہوئے گزارتی ہے تاہم اب اس عادات کو روکنے کے لیے ایک الارم کلاک تیار کی گئی ہے۔

ہیبیٹی نامی یہ الارم کلاک اسے کوپن ہیگن کی ایک کمپنی نے تیار کی ہے یہ گھڑی دیکھنے میں عام پرانی طرز کی الارم گھڑی جیسی ہے لیکن اس میں 3.7  انچ کی ای-پیپر اسکرین ہے۔

خیال رہے کہ الیکٹرانک انک ڈسپلے یا الیکٹرانک پیپر ڈسپلے  میں ایسے ننھے مائیکرو کیپسولز استعمال کیے ہیں جن کے اندر مائع میں معلق سیاہ اور سفید چارج شدہ ذرات بھرے ہوتے ہیں۔ جب ان میں برقی رو ڈرائی جاتی ہے تو یہ ذرات کیپسول کے اوپری حصے کی طرف حرکت کرتے ہیں تاکہ تحریر یا تصاویر کو ظاہر کر سکیں۔ انہیں صرف تصویر تبدیل کرتے وقت بجلی کی ضرورت ہوتی ہے یہ تیز دھوپ میں بھی واضح نظر آتے ہیں۔

اس کلاک کی سب خاص بات یہ ہے کہ یہ آنکھوں پر موبائل فون جیسا زور نہیں ڈالتی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ عام عادات شادی شدہ زندگی کو زیادہ خوشگوار بنا سکتی ہیں

اس کلاک کی تمام بنیادی خصوصیات آف لائن کام کرتی ہیں نیند کے لیے آوازوں کی لائبریری میں بارش، سمندر، شہر کی سڑکوں اور حتیٰ کہ ڈش واشر کی آواز بھی شامل ہیں۔ یہ آوازیں ڈیوائس میں ہی محفوظ ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے لیے موبائل ایپ، اکاؤنٹ، سبسکرپشن یا وائی فائی ضروری نہیں۔

گھڑی میں دھیما سروں والا الارم، نائٹ لائٹ اور ایسی روشنی بھی ہے جو صبح سورج نکلنے کی طرح آہستہ آہستہ روشن ہوتی ہے۔

کمپنی نے جان بوجھ کر اس گھڑی میں نیند کو ٹریک کرنے والا فیچر شامل نہیں کیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیند کو نمبر دینے یا اس کا مقابلہ بنانے سے انسان پر غیر ضروری دباؤ پڑ سکتا ہے۔

ہیبیٹی کلاک کی قیمت تقریباً 150 امریکی ڈالر ہے۔ کمپنی کا مقصد کوئی بہت پیچیدہ ڈیوائس بنانا نہیں بلکہ ایک سادہ گھڑی کے ذریعے لوگوں کو رات کو اسمارٹ فون سے دور اور بہتر نیند کے قریب لانا ہے۔