Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

درجہ حرارت بڑھنےسےسردی کی شدت میں کمی

Now Reading:

درجہ حرارت بڑھنےسےسردی کی شدت میں کمی

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے سردی کی شدت کم ہوگی۔

اسلام آبادمیں آج صبح سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو زیادہ سے زیادہ 17 تک جانے کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور نارووال میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہےگا جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا میں بھی آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔ چترال، دیر اور مالم جبہ میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور شدید رہنے کا امکان ہے تاہم آنے والوں چند دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے سے سردی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مری میں 03ملی میٹر بارش اور01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
بارش کا ایک اور نیا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر