Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری، مختلف علاقوں میں بوندا باندی

Now Reading:

کراچی میں بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری، مختلف علاقوں میں بوندا باندی
بارش

بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟

کراچی میں بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری ہوگئی ہے، مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ اور اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں آج بہت زیادہ غیرمعمولی بارش کا امکان نہیں ہے، مغربی سسٹم کے زیراثر آج ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ ہلکی بارش کے ساتھ  آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 15 اپریل کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی کمی متوقع ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ دوسرا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 اپریل کو داخل ہوگا، دوسرے سسٹم میں ہوائیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے گزرتے ہوئے کراچی میں داخل ہوں گی۔

Advertisement

دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں، 18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے، موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شہر میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
مسلسل 5 دن تک بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر