Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Now Reading:

کراچی میں آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
بلوچستان

بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم داخل، متعددعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج کی موسم کی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہے گا۔

اس کے علاوہ شہر میں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج رات یا کل صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔

Advertisement

شہر قائد میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، تاہم شہر میں 19 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی اور کہا کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔

   بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
مسلسل 5 دن تک بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
بارشوں کے نئے سسٹم کی انٹری؛ کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ؛ آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر