Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی میں اس وقت وقفے وقفے سے بونداباندی و ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے

شہرقائد میں ہرسوسرمئی بادل چھائے ہوئے ہیں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت وقفے وقفے سے بونداباندی و ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جو کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔

شہرقائد میں سومالین  تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری  ہے اور اس وقت کراچی میں 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں جبکہ 40 تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے تاہم  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات موجود نہیں ہے۔