Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں کوروناوائرس کاوارجاری، ووہان میں اسپتال ڈائریکٹرچل بسے

Now Reading:

چین میں کوروناوائرس کاوارجاری، ووہان میں اسپتال ڈائریکٹرچل بسے
وائرس کے افراد

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی ہے، مہلک وائرس نے ووہان میں موجود ووشینگ اسپتال کےڈائریکٹر کو بھی نہ چھوڑا اور ڈائریکٹر لیوزہیمنگ کورونا وائرس کا شکار ہوکرچل بسے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبئی میں مزید 93 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1868 ہوگئی جبکہ ووہان کے اسپتال میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس کا شکار ہوکر چل بسے۔

چینی حکام کاکہناہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1886 کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں زیادہ ترکا تعلق ہوبئی سے ہے، نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔

جنوری سے پہلی مرتبہ چین کے مرکزی شہروں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے کم ریکارڈ کی گئی۔

چینی حکام کے مطابق 30 جنوری سے ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے نیچے نہیں تھے اور اس دوران 11 فروری سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی تھی۔

Advertisement

چینی حکام کا کہنا ہےکہ کیسز کی تعداد میں کمی اس بات کی علامت ہےکہ انتظامیہ نے وائرس کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

چینی تحقیق میں ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہےکہ ایک تجربے کے دوران ایچ آئی وی کی دوائیں کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوئیں اور ان سے دو اینزائم بلاک ہوئے جو وائرس کی تعداد بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس دلچسپ تجربے کے بعد جاپان نے اعلان کیا ہےکہ وہ جلد کورونا وائرس کے علاج کے لیے تجرباتی بنیادوں پر ایچ آئی وی کا طریقہ علاج استعمال کرےگا۔

دوسری جانب پولیس نے وائرس کے معاملے پر چینی صدر کو نشانے بنانے والے ایک مفرور سرگرم شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر