سعودی عرب نے ایک خاتون خلاء باز کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے آئندہ برس اپنے دو خلاء باز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ایک سعودی خاتون بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی نجی اسپیس کمپنیوں اورسعودی عرب کے درمیان وسیع تعاون کیا جائے گا جبکہ پہلی سعودی خاتون کا اسپیس اسٹیشن میں بھیجنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News