Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سستا لہنگا کیوں بھیجا، دلہن کا رخصتی سے انکار

Now Reading:

سستا لہنگا کیوں بھیجا، دلہن کا رخصتی سے انکار
سستا لہنگا کیوں بھیجا، دلہن کا رخصتی سے انکار

سستا لہنگا کیوں بھیجا، دلہن کا رخصتی سے انکار

بھارت میں دولہا والوں کی جانب سے سستا لہنگا بھیجنے کے بعد دلہن نے رخصتی سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جہاں دلہن نے صرف اس بات پر رخصتی سے انکار کردیا کہ دولہا والوں نے سستا لہنگا بھیجا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لہنگے کی قیمت 10 ہزار روپے تھی جو دولہے کے والد نے خریدا تھا جب کہ دلہن کو کم قیمت اور خراب معیار کی وجہ سے لہنگا پسند نہیں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کی شادی رواں ماہ 5 نومبر کو ہونا تھی جب کہ ان کی منگنی رواں سال جون میں ہوئی تھی۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق دونوں خاندانوں میں معاملہ بڑھتا گیا جس کے بعد پولیس سے رابطہ کیا گیا جب کہ پولیس نے دونوں خاندانوں کو مطمئن کرکے گھر بھیج دیا۔

Advertisement

بعد ازاں دولہا والوں نے دوبارہ مسئلہ اٹھایا کہ ہمارے شادی کے کارڈ چھپ چکے ہیں، دوبارہ پولیس کی مداخلت سے صلح ہوئی اور شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ برصغیر میں شادی کی تقریبات میں فضول خرچی کوئی غیر معمولی بات نہیں، کھانا ہو یا رسومات ہر چیز میں پیسہ پانی کی طرح بہایا جاتا ہے۔

شادی کی تقریبات میں صرف امیر ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے کے لوگ بھی نمودو نمائش کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر