Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات میں مالدار اور ڈیجیٹل بھکاریوں کے گرد شکنجہ سخت

Now Reading:

متحدہ عرب امارات میں مالدار اور ڈیجیٹل بھکاریوں کے گرد شکنجہ سخت

متحدہ عرب امارات میں مالدار اور پیشہ ور ڈیجیٹل بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ادارے پبلک پراسیکیوشن نے خبردارکیا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع کو گداگری میں استعمال کرنے پر10 ہزاردرہم جرمانہ اور3 ماہ تک قید کی سزا مقرر کی ہے۔

یو اے ای کے ایک اخبار کے مطابق محکمہ انسداد گداگری نے گزشتہ دنوں لگڑری گاڑی کی مالکہ ایک مالدارعورت کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب، گداگری کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندہ بے نقاب

ادارہ پراسیکیوشن کا انسداد گداگری قانون کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ریاست کے قانون 34 کی شق 51 کے تحت ایسے افراد جو کسی بھی طریقے سے گداگری میں ملوث پائے جاتے ہیں انہیں قید اورجرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

قانون کے مطابق کسی بھی ڈیجیٹل ذریعے کو استعمال کرتے ہوئے مالی امداد طلب کرنا قانونی طورپرمنع ہے ایسے کرنے والے قانون کی شق 51 کے تحت سزا کا مستحق ہوں گے۔

دوسری جانب ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ معاشرے سے گداگری کے خاتمے کے لیے عوام بھرپورتعاون کریں اور گداگروں کے بارے میں معلومات ٹول فری نمبر999 پرفراہم کی جاسکتی ہیں۔

Advertisement

پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد گداگری کی ٹیم نے ایک ایسی پیشہ ور بھکارن کو گرفتار کیا جو روزانہ مختلف مساجد کے باہرکھڑے ہو کر بھیک مانگتی تھی۔

Advertisement

ایک شہری نے گداگر عورت کے بارے میں اطلاع فراہم کی جس میں کہا گیا تھا کہ ’مالدار گداگر‘ عورت اپنی لگڑری گاڑی میں گداگری کرنے آتی ہے۔

پولیس نے شہری کی جانب سے نشاندہی پر گداگرعورت کی نگرانی کی اور اطلاع درست ہونے پراسے حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمہ سے تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ کافی مالدارہے جبکہ گداگری کے لیے اپنی ذاتی گاڑی میں آتی ہے جونئے ماڈل کی اورکافی لگژری تھی۔

مالدارگداگرعورت بھیک مانگنے کے بعد جب سب لوگ مسجد سے چلے جاتے تو دورکھڑی اپنی گاڑی میں بیٹھ کردوسرے مقام پرچلی جاتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر