پاکستان اس وقت اپنی بہترین سفارتکاری کی وجہ سےعالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے حوالے سے نئے گانے تخلیق کیے جا رہے ہیں، انہی میں آج کے معروف ریپر و گلوکار اینڈی روز ایکس گلیڈی ایٹر کا گانا بھی شامل ہے۔
اینڈی روز نے اپنے نئے گانے میں پاکستان، وزیرِاعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرکو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ یہ گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہی مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
گانے میں پاکستان کے کردار، سفارتی کوششوں اور خطے میں امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے یہ گانا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر توجہ مرکوز ہے۔
یہ نغمہ نہ صرف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے بلکہ عالمی چارٹس میں بھی نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس گانے کی قدر و اہمیت کو محض ہزار شیئرز میں سمیٹا نہیں جا سکتا۔ یہ ایک ایسا فن پارہ ہے جسے دیکھنا اور سننا واقعی ایک یادگار تجربہ ہے۔




















