طالبان رجیم اپنے ناجائز تسلط کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے چین اور روس نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغان سرزمین سے جنم لینی والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے افغانستان میں پائیدار امن، مستحکم سیاسی نظم اور سیکیورٹی کا فوری قیام ناگزیر ہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں عالمی برادری سے افغان سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے تعاون بڑھانے پرزور دیا گیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے روس اور چین کا مشترکہ اعلامیہ افغان سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید ہے۔




















