ایران امریکہ جنگ بندی اور امن معاہدے میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پربھارتی اوراسرائیلی قیادت کی بے چینی واضح ہے۔
بھارت اور اسرائیل ابتدا سے ہی پاکستان کی دنیا کو جنگ کے شعلوں سے بچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم رہے۔
بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر کی حالیہ گفتگو نے بھارت اوراسرائیل کے مذموم عزائم کو بے نقاب کردیا۔
اسرائیلی سفیر نے بھارتی نیوزایجنسی سے گفتگو میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست نہیں ہے ہم اسے کسی مثبت مذاکراتی فریق کے طور پرنہیں دیکھتے۔
اسرائیلی سفیر نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک آگے بڑھیں نہ کہ پاکستان جیسا کوئی ملک ہم پاکستان کوان ممالک میں شمار نہیں کرتے جنہیں ہم اس عمل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ بھی لبنان کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات کوجنگ بندی کے لیے خطرناک قراردے چکے ہیں۔
بین الاقوامی امور کے ماہرعمرکریم کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان پیغام رسانی میں مرکزی کردارادا کیا اورانہیں مذاکرات کی میزپرلے کرآیاپاکستان کی سول وعسکری قیادت نے شاندارسفارت کاری سے دنیا کو تباہ کن جنگ سے بچایا جوبھارت اوراسرائیل کو ہضم نہیں ہورہا۔


















