Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سفید پھپھوندی میں لپٹی ٹونا؛ جاپان کی ایک متنازعہ ڈش

خیال رہے کہ مولڈ فنگس کی ایک قسم ہے جو نم زدہ ماحول میں نامیاتی مادے کو کھا کر اگتی ہے

سفید پھپھوندی میں لپٹی بلو فِن ٹونا جاپان کے سب سے نایاب اور متنازعہ کھانوں میں سے ایک ہے جسے مولڈ ایجڈ ٹونا کہا جاتا ہے۔

اس ڈش کی تیاری میں بلو فِن ٹونا کو ایک موٹی بالوں جیسی نظر آنے والی پھپھوندی کی تہہ کے نیچے خشک انداز میں پکا کر تیار کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ مولڈ فنگس کی ایک قسم ہے جو نم زدہ ماحول میں نامیاتی مادے کو کھا کر اگتی ہے۔

جاپانی شیف ٹونا کو مولڈ سے ایج کرنے کے لیے مچھلی کے ٹکڑوں کو 1  سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 70  سے 85 فیصد نمی کے درمیان خاص حالات میں رکھتے ہیں تاکہ مولڈ کی نشوونما ہو سکے کم از کم چارجبکہ بعض اوقات آٹھ ہفتے یا اس سے بھی زیادہ عرصے میں یہ مچھلی مکمل طور پر ایک بالوں جیسی پھپھوندی کی تہہ سے ڈھک جاتی ہے۔

اگر آپ چار ہفتے پرانی مولڈ ایجڈ ٹونا دیکھیں تو آپ قسم کھا سکتے ہیں کہ یہ کوئی جانور ہے کیونکہ اس پرکوجی مولڈ (ایسپرگیلس اوریزے)  کی تہہ اتنی گھنی اور روئیں دار ہو جاتی ہے اور شکل بلکل چھپ جاتی ہے۔

اگرچہ پھپھوندی اکثر لوگوں کو ناگوار لگتی ہے لیکن اس خاص صورت میں یہ ایک ضروری جز ہے جو بلو فِن ٹونا کو زیادہ لذیذ اور قابلِ قبول بناتی ہے۔

اس غیر معمولی ’’بالوں‘‘ جیسی تہہ کے نیچے انزائمز آہستہ آہستہ پروٹین اور چکنائی کو توڑتے ہیں جس سے امینو ایسڈز بنتے ہیں اس عمل کے نتیجے میں ایک منفرد یعنی ہلکا سا میوہ دار اور کبھی کبھی گوشت جیسا ذائقہ ذائقہ پیدا ہوتا ہے اس عمل کے دوران گوشت بھی کافی نرم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ منہ میں پگھلنے جیسا احساس دیتا ہے۔

اگر آپ کو اس ’’روئیں دار‘‘ تہہ سے گھبراہٹ ہو رہی ہو تو فکر نہ کریں اس مولڈ کو احتیاط سے ہٹا دیا جاتا ہے اور صرف ایج کیا ہوا ٹونا باقی رہ جاتا ہے، جسے عام طور پر کچا ساشیمی یا سوشی کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔