Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنے ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، ایران کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل

ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو آخر کیا حاصل ہوا؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکیوں پر جواب دیا کہ ایران اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو دباؤ یا دھمکیوں سے جھکایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ آیا وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے سوال اٹھایا کہ ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو آخر کیا حاصل ہوا؟

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی عوام اور حکومت اپنے وطن کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن نے مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عملی طور پر جنگ کا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کے بعد یہ مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی۔

دریں اثنا ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی سے متعلق ایک اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری بھی دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں