Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

‘ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ زمینی فوج اتار کر آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کرلیا جائے’

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں آبنائے ہرمز کے قریب واقع بعض ایرانی جزائر پر امریکی زمینی فوج اتارنے کا امکان بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی بریفنگز کے دوران صدر ٹرمپ کو سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ ممکنہ زمینی فوجی کارروائی سمیت مختلف عسکری آپشنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں صدر ٹرمپ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق زیر غور تجاویز میں ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق قلعہ بند تنصیبات پر شدید فضائی حملے، جزیرہ خارگ اور دیگر اہم مقامات پر قبضے کی کارروائیاں جبکہ جوہری پروگرام سے منسلک زیرِ زمین ٹنل کمپلیکس کو بھی ممکنہ ہدف بنانے کے آپشنز شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی توانائی کے مراکز کو بھی ممکنہ فوجی اہداف کی فہرست میں شامل کرنے اور ان پر حملوں کا دائرہ وسیع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں