Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جین زی کا احتجاج رنگ لے آیا؛ بھارتی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم نریندر مودی نے دھرمندر پرادھان کا استعفیٰ منظور کر لیا

بھارت میں جین زی کا احتجاج رنگ لے آیا، وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ میں نے وزیراعظم نریندر مودی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے دھرمندر پرادھان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نوجوان طلبہ اہم ترین امتحانات میں پرچے لیک ہونے اور امتحانی جوابی پرچے تبدیل ہونے پر کئی روز سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز حکومت سے طلبہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر وزیرِ تعلیم مستعفی نہ ہوئے تو احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں