Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان میں 7.1 شدت کے قیامت خیز زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

بعض عمارتوں میں آگ لگنے اور بڑے پیمانے پر نقصان کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں

جاپان کے جنوب مغربی علاقے کیوشو میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی کئی عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ ایک شاپنگ مال میں متعدد افراد کے پھنسنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 27 منٹ پر آیا، جس کا مرکز زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ شدید جھٹکوں کے بعد تقریباً 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات اور عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

حکام کے مطابق کماموتو پریفیکچر کے ایک شاپنگ کمپلیکس میں کئی افراد پھنس گئے، جبکہ مقامی میڈیا نے ایون مال میں دھماکے اور دھوئیں کی اطلاعات بھی دیں۔ جاپانی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کاشیما شہر میں ایک شاپنگ کمپلیکس کی دوسری منزل کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، جہاں کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے بعد مختصر وقت کے لیے سونامی وارننگ جاری کی گئی جسے ایک گھنٹے کے اندر واپس لے لیا گیا۔ جاپان کے محکمہ موسمیات نے کم گہرائی والے مرکز کے باعث شدید آفٹر شاکس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں بزرگوں کے ایک مرکز کے تقریباً 10 افراد بھی شامل ہیں، جبکہ کم از کم 50 زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

زلزلے کے بعد سڑکوں اور پلوں میں دراڑیں پڑنے، بعض عمارتوں میں آگ لگنے اور بڑے پیمانے پر نقصان کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ کئی علاقوں میں ٹرین سروس معطل جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔

جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے کہا ہے کہ نقصانات اور زخمیوں کی تعداد کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی کارروائیوں کے لیے جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس، فائر بریگیڈ اور کوسٹ گارڈ کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے 3 ہزار 600 فوجی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سالانہ تقریباً 1500 زلزلے ریکارڈ کیے جاتے ہ

متعلقہ خبریں