Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ میں ایٹمی بجلی گھر کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی گھروں اور ایک پارک کو خالی کرالیا گیا ہے۔

لندن: برطانیہ کے علاقے سفوک میں ایٹمی بجلی گھر کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ساحلی علاقے کے قریب وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں امدادی اہلکار مصروف ہیں جب کہ احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی گھروں اور ایک پارک کو خالی کرالیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آگ سفوک کے علاقے ڈن وچ ہیتھ کے جنگلات میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساحلی علاقے کے قریب وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 120 فائرفائٹرز، 18 فائر انجن اور خصوصی امدادی گاڑیاں کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال قریبی جوہری بجلی گھر کو آگ سے کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں