Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران دباؤ کے باوجود مزاحمت کے لیے تیار ہے، عباس عراقچی

ایران اور عمان کے درمیان معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران تمام تر دباؤ کے باوجود مزاحمت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اپنے شہداء کے خون کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنے عظیم شہداء کا خون بہانے والوں کو معاف نہیں کرے گا اور نہ ہی ان قربانیوں کو نظر انداز ہونے دے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہو رہی تاہم ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی خلاف ورزیوں کے خاتمے تک بات چیت کا امکان نہیں ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان معاہدہ حتمی مراحل میں ہے تاہم اس معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز فوری طور پر نہیں کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں نئی بحری گزرگاہیں قائم کی جائیں گی جس سے خطے میں بحری نقل و حمل کے نئے راستے پیدا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں