یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو پر گزشتہ دو برس کے دوران سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
روسی وزارت داخلہ کے مطابق یوکرین کی جانب سے 15 اور 16 اگست کی درمیانی شب ماسکو اور اس کے گردونواح میں 600 ڈرون داغے گئے جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے تاہم روس کی جناب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نے یوکرین کے 201 ڈرونز تو تباہ کردیا ہے۔
روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں سے ماسکو میں بڑے گودام کو نقصان پہنچا ہے۔

















