تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو ’’نیا امریکی علاقہ‘‘ قرار دینے پر ایران کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔
ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ٹرمپ کی خوش فہمی جلد دور کردی جائے گی ورنہ ہم خود دور کردیں گے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ خوش فہمی میں مبتلا ٹرمپ کو جلد آبنائے ہرمز کی حقیقت سے آگاہ کردیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نقشہ ’’نیا امریکی علاقہ‘‘ لکھ کر پوسٹ کیا تھا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمانڈر آئی آر جی سی جنرل مصطفیٰ ایزدی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے، دشمن بے بس ہے اور اسے سمجھ نہیں آرہا کیا کرے۔




















