متحدہ عرب امارات نے ایران کےساتھ تجارتی معاملات روکنےکااعلان کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا، ایران کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی، کاروباری اور مالی معاملات تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا کہ ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک میزائل متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا سمندری حدود سے باہر گرا۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات اورعلاقائی تعاون کے لیے پُرعزم ہیں بین الاقوامی مالیاتی نظام کی سالمیت کاتحفظ ہماری ترجیح ہے۔




















