Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈاکٹر شہباز گل

Now Reading:

ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈاکٹر شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا 3 سالہ خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اب عوامی امنگوں سے متصل بجٹ کو روکنے کی بات کرنا بھی شرمناک ہے۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدترین معیشت کے ذمہ داروں نے شروع دن سے معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا اب عوام تک ثمرات پہنچانے کا وقت آگیا ہے جبکہ آج زرمبادلہ کے ذخائر بھی 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

‏انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پچھلے 4 سالوں کی سب سے بلند ترین 47،125 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہے جبکہ پاکستان کی پچھلے 10 ماہ کی برآمدات 21 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

موڈیز نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 4.64 فیصد لگایا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جتنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلے لیکن ہم عوام کی طاقت سے عوام کو سہولت دے کر رہیں گے۔

 

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر