
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ آج چوروں کا ٹولا واپس اکھٹا ہورہا ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال (جی ڈی پی) کی شرح 3.94 فیصد رہی ہے اور اگر ترسیلات زر کو ملایا جائے تو اس سے مجموعی شرح 6.5 فیصد تک پہنچتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ترسیلات زر 34 فیصد کے اضافے کے بعد 21.7 بلین ڈالر سے بڑھ کر 29.1 بلین ڈالر ہوگئی ہیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر کی ٹیکس کولیکشن 4100 ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 54 ماہ بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلیگا۔
واضح رہے کہ انہوں نے چوروں اور لٹیروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ وہ خبریں ہیں وہ کامیابیاں ہیں جو ان کرپٹ ٹولے کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہی ہیں ، کرپٹ ٹولے کی کرپشن کی دکانیں اب بند ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News