وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں ، ہم انتقام کے قائل نہیں ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کا کیس انٹرنیشنل کوڈ آف جسٹس کے مطابق حل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس کے سربراہ دورے کرتے رہتے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے اور تمام ضلعی سربراہان کو اس کمیٹی میں بریفنگ بھی دیں گے۔
جن کو عمران خان صاحب نے نامزد کیا ہے کہ وہ اپنے ضلعوں میں میٹنگز کریں اور لوگوں کے مسائل کو حل کریں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ احتساب کے عمل سے جو بھی گز رہا ہے انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنی صفائی پیش کرسکتے ہیں ، ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں ہم انتقام کے قائل نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی کی بھی پگڑی اچھالنا نہیں چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News