Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس سستا ترین آئی فون پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

Now Reading:

فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس سستا ترین آئی فون پاکستان میں کب دستیاب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے طویل انتظار کے بعد اپنی تاریخ کے سب سے سستے آئی فون کو لانچ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے

ایپل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 مارچ کو کمپنی رواں سال کے پہلے ایونٹ کا انعقاد کررہی ہے۔

یہ تقریب امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایپل پارک کیمپس میں اسٹیو جابز تھیٹر میں منعقد کی جائے گی۔

دنیا بھر میں موجود ایپل کے صارفین کو اس ایونٹ کا بے تابی سے انتظارہے کیوں کہ اس میں کمپنی کی طرف سے اب تک کا سب سے سستا آئی فون پیش کیے جانے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

 ٹیکنالوجی ویب سائٹ گو ڈیجیٹل کے مطابق 8 مارچ کو ہونے والے ایونٹ میں سستے ترین آئی فون کے ساتھ ساتھ نیکسٹ جنریشن آئی پیڈ ایئر کو بھی لانچ کیا جائے گا۔

Advertisement

ایونٹ میں امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کا سستا  ترین ماڈل ’ایس ای 3‘ کے نام سے پیش کرنے جا رہی ہے۔ جو کہ سستا ہونے کے باوجود فائیوجی ٹیکنالوجی اور طاقت ور پروسیسر کے ساتھ ہوگا۔

آئی فون کےحوالے سے لیٹس گو ڈیجیٹل نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای 3 ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہوگا جس میں آئی فون 13 میں استعمال ہونے والی A15 چپ دی جائے گی جو 5 جی کے ساتھ ہے۔

Advertisement

فون میں ممکنہ طور پر 4.7 انچ اسکرین کے ساتھ 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 اور 256 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔

فون کے عقبی حصے میں 12 میگا پکسلز ریزولیشن کے سنگل یونٹ کیمرے کے ساتھ 1820 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی جو 15 واٹ چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو یقیناً زیادہ پاور استعمال کرنے والی 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ  طاقت ور بیٹری کا ہونا ضروری ہے۔ اب یہ بیٹری کتنا بیک اپ فراہم کرتی ہے یہ کہنا قبل ازقیاس ہوگا۔

آئی فون ایس ای ماڈل کی موجود قیمت اس وقت 399 سے 499 ڈالر ہے۔ جب کہ لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 3 کو 300 ڈالر کے پرائس ٹیگ کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ قیمت 5 جی ٹیکنالوجی سے لیس اس فون کو اپنی ہم عصر کمپنیوں میں نمایاں کرتی ہے۔

اگر لیکس میں ظاہر ہونے والی معلومات درست ہیں تو نیا آئی فون ایس سی ان صارفین کے لیے مایوس کن ہوگا جو جدید مکمل اسکرین ڈیزائن کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

کیوں کہ اس نئے ماڈل میں نسبتاً چھوٹی اسکرین کے ساتھ موٹا بیزل اور بٹن بیسڈ فنگر پرنٹ ریڈر دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر