Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج

نوجوانوں نے مودی اور بھارتی وزیر تعلیم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

نام نہاد جمہوریت کا چہرہ آشکار ہوگیا، بھارتی پولیس نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو شدید تشدد اور گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔

مودی کی سفاکیت اور تعلیمی نظام میں موجود بے ضابطگیوں پر نوجوانوں نے مودی اور بھارتی وزیر تعلیم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین پردہلی پولیس کی بربریت شرمناک ہے، مودی نے پولیس کو غنڈہ گردی پر لگا رکھا ہے۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی اور پولیس کی غنڈہ گردی کو پر امن جمہوری احتجاج کرتے بھارتی نوجوانوں کی تذلیل قرار دے دیا۔

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بھارتی پولیس نے پارلیمنٹ کی جانب جانے والی سڑکوں پر پھیلنے والے ہجوم کو روکنے کے لیے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

نیو یارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ احتجاج میں شامل 60 سے زائد افراد کو گرفتار جبکہ دہلی کے 2 اسپتالوں میں 100 سے زائد زخمی افراد کو لایا گیا۔

بلومبرگ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی نوجوانوں کے احتجاج کے دوران بھارتی پولیس کی سفاکیت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں پولیس کی بربریت نے بیرون ملک مقیم بھارتی نوجوانوں کو بھی مشتعل کردیا، برطانیہ کے شہر مانچسٹر اور لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرین نے مودی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

امتحانی اسکینڈل سے شروع ہونے والا بھارتی نوجوانوں کا احتجاج مودی کے آمرانہ نظام کے خلاف ایک منظم تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں