واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں ایران کے پاس اب بھی صلاحیتیں موجود ہیں۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز نے ایران سے متعلق حالیہ فوجی کارروائیوں پر ایوانِ نمائندگان کے ارکان کو بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران امریکی وزیرِ جنگ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کو تاریخ کی بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا گیا ہے۔
پیٹ ہیگستھ نے بریفنگ میں بتایا کہ ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں۔
بریفنگ کے دوران جنگ مخالف ارکانِ کانگریس نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایران اور فلسطین میں بچوں پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے جنگی کارروائیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔
جنگ مخالف ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری سفارتی اقدامات کیے جائیں۔




















