وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ امریکا کی تاریخ میں سب سے بڑے اوورسیز اجتماع سے خطاب وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربیان دیتے ہوئےمعاون خصوصی برائے اطلاعات کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔انہوں نے اپنی جدوجہد اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عوامی وزیراعظم نےعوامی انداز سےامریکا میں مقیم پاکستانیوں کےسامنے نئےپاکستان کا وژن رکھااور ریاست مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصور پیش کیا جہاں حکمران عوام کو جواب دہ ہوں،کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا اور ریاست امیروں سے لے کر غریبوں پرخرچ کرے۔
فردوس عاشق اعوان کامزید کہناتھاکہ امریکامیں مقیم قابل فخرپاکستانیوں نےکپتان کاشانداراستقبال کرکےتاریخ رقم کردی۔ان تمام اوورسیزپاکستانیوں کا تہہ دل سےشکریہ ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
