Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے اہم میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

میچ سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سابق کپتان بابر اعظم چھائے رہے، نیٹ پریکٹس کے دوران ان کی بیٹنگ کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جن میں انہیں بھرپور انداز میں شاٹس کھیلتے دیکھا گیا۔

ان ویڈیوز کے بعد شائقین میں یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں کہ بابر اعظم جلد ہی قومی ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔

کرکٹ فینز کے مطابق وہ ممکنہ طور پر جنوبی افریقا کے خلاف 12 اکتوبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک اسکواڈ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ بابر کی فارم اور تیاری انہیں ٹیم میں دوبارہ جگہ دلوا سکتی ہے۔

بابر اعظم کی وائرل ویڈیوز پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے ان کا موازنہ بھارتی بلے باز شبھمن گل سے بھی کیا، جو حال ہی میں یو اے ای کے خلاف میچ میں کلین بولڈ ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اس وقت دبئی میں موجود ہیں لیکن ایشیا کپ 2025 کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیے گئے۔

متعلقہ خبریں