
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہباز گل نےکہاہےکہ عوام دیکھیں گےکہ آج ریلوکٹوؤں کاپاورشونہیں بلکہ پوورشوہوگا، 25جولائی انکے لیے یوم احتساب ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی احتجاج کی کال پرڈاکٹرشہبازنےکہاکہ یوم سیاہ منانےوالوں کاسیاسی مستقبل سیاہ ہےکرپٹ اپوزیشن قیمےوالےنان اوربریانی کی لالچ میں جلسیوں کے شوق پورےکرلیں،پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہراورمارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی۔
انہوں نے کہاکہ چوک اورمارکیٹیں زبردستی بندکروانےاورقانون کوہاتھ میں لینےوالوں کےساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا۔عوام نے کرپٹ ٹولے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،کرپٹ لیگ نے ہمیشہ سرکاری وسائل اور پٹواریوں کے بل بوتے پر جلسے کیے۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ اپوزیشن جلسےمیں ہرصورت بندےلانےکےلیےلیگی راہنماؤں کی جانب سےکارکنوں کودھمکایاجارہاہے،اپوزیشن جماعتیں عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنا مال بچانے کے لیے بیتاب ہیں۔
ڈاکٹر شہبازگل کامزیدکہناتھاکہ70 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ حقیقی اور میرٹ پر احتساب کیاجارہاہے کرپٹ ٹولےکی تحریک چورمچائےشورسےزیادہ کچھ نہیں، قوم یوم تشکر منائے گی کہ آج کے دن انہیں دیانتداراورسچالیڈرملا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News