Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یواے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ڈیزل 70 فیصد مہنگا ہوگیا

فیول پرائس کمیٹی نے اپریل 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی ریٹیل قیمتوں کا اعلان کردیا۔

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے اپریل 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی ریٹیل قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

یو اے ای میں پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد جب کہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نئے نرخوں کے تحت سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم ہوگئی،  اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لیٹر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم فی لیٹر ہوگیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم کردی گئی ہے۔

یواے ای فیول پرائس کمیٹی نے ان نرخوں کا اعلان عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور خطے کی موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں