چین کے شہر جیننگ کا یہ کچھوا اپنی زندگی بھرپور انداز میں گزار رہا ہے اور بہت خوش ہے۔
یہ رینگنے والا جانور ایک پھولنے والی رنگ نما ٹیوب استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹینک میں آرام و سکون سے تیرتا رہتا ہے بالکل ایسے جیسے کوئی شخص سوئمنگ پول میں مزے کر رہا ہو۔
عموماً دیکھا جائے تو کچھوے کبھی بھی اس طرح کا انداز نہیں اپناتے تاہم اس کچھوے کی تو موج مستیاں ہی نرالی ہیں۔
اس کے مالک کے مطابق اس جانور نے یہ حرکت مکمل طور پر خود ہی سیکھی ہے۔



















