شہرقائد میں گزشتہ کئی روز جاری گرمی نے شہریوں کا برا حال کردیا ہے اور آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم آج پارہ 37 تا 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے کی وجہ سے گرمی کی شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے تاہم شہر میں وقفے وقفے سے تیز سمندری ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔


















