ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ کے لیے پالیسی اور مالیاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
گزشتہ تین برسوں میں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی اور فری لانسنگ سیکٹر کے لیے کاروبار دوست ماحول اور ریگولیٹری سہولتوں کو فروغ ملا اور ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رقوم برقرار رکھنے کی حد 35 سے 50 فیصد تک بڑھائی گئی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی ایکسپورٹرز کو اپنی فارن کرنسی آمدن کے استعمال میں مزید خودمختاری حاصل ہوئی، فارن کرنسی اکاؤنٹس پر ریگولیٹری پابندیوں میں نرمی اور خصوصی ڈیبٹ کارڈز کے اجرا سے عالمی ادائیگیاں آسان بنائی گئیں۔
اس کے علاوہ فری لانسرز کے لیے نیا بینکاری فریم ورک متعارف کراتے ہوئے بینکاری سہولتوں اور اکاؤنٹ اوپننگ کے عمل کو آسان بنایا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کیے گئے ان اقدامات نے آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور زیادہ زرمبادلہ ملک میں لانے کی راہ ہموار کی تاہم مالی سال 26 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔


















