چین نے شمالی مغربی ڈونگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانگ مارچ – 12 بی وائی- 1 کیریئر راکٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کردیا۔
راکٹ نے بیجنگ وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ پر اڑان بھری اور چھیان فان سیٹلائٹ نیٹ ورک کے لیے سیٹلائٹس کے ایک گروپ کو کامیابی سے ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔ اس مشن کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
یہ لانگ مارچ – 12 بی راکٹ کی پہلی پرواز تھی جبکہ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا مجموعی طور پر 647 واں فلائٹ مشن تھا۔




















