ایپل کے لیپ ٹاپ (میک بک) کی بیٹری لائف دیگر کمپنیوں کے لیپ ٹاپس کی نسبت حیران کن حد تک زیادہ ہوتی ہے۔
کمپیوٹر ہارڈویئر کے ماہرین کے مطابق میک بک کی طویل بیٹری لائف کا اصل راز ایپل کے جدید کسٹم چپس (ایپل سلیکون) ، ہارڈویئر ڈیزائن اور انتہائی آپٹیمائزڈ سافٹ ویئر کے منفرد تال میل میں چھپا ہے یہ تمام اجزاء مل کر بجلی کی کھپت کو انتہائی کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹری دیر تک چلتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے اس ہم آہنگ نظام کی بدولت روایتی لیپ ٹاپس کے مقابلے میں توانائی کی کھپت کم ہوتی ہے اور ایک بار چارج کرنے پر میک بک کئی گھنٹے بغیر رکے کام کر سکتا ہے۔
یہ خصوصیت طلبا، پروفیشنلز اور ٹیکنالوجی کے دلدادہ صارفین کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے جو اپنے روزمرہ کام کے دوران طویل بیٹری لائف پر انحصار کرتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ ایپل کی میک بک مسلسل صارفین کی پسند میں رہتی ہے۔




















