Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی میڈیا فیک نیوز پھیلانا بند کر دے، ایرانی سفارتخانہ کی بھارتی میڈیا کو تنبیہ

ایران میں راشن کی قلت سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں،ایرانی سفارتخانہ

بھارتی میڈیا پر ایران کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام پر ایرانی سفارتخانے  نے بھارتی میڈیا کی کلاس لے لی۔

ایرانی سفارتخانہ کے مطابق ایران میں راشن کی قلت سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹس جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ایرانی سفارتخانہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا چینل نے بے بنیاد پروپیگنڈہ اور غلط رپورٹنگ کی ہے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی قیادت میں ایران میں تمام بنیادی اشیاء کی سپلائی مکمل مستحکم ہے۔

 ایرانی سفارت خانے نے بھارتی میڈیا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران مخالف ایجنڈے پر مبنی غیر معتبر ذرائع استعمال نہ کرے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بھارتی میڈیا کی گرتی ہوئی ساکھ، من گھڑت کہانیاں بنانے پر بھارتی صحافت کی کریڈبلٹی متاثرہورہی ہے۔

سیاسی ماہرین نے مزید کہا کہ  بھارتی میڈیا محض سنسنی  کے لیے  غیر مصدقہ خبریں پھیلاتا ہے اسرائیلی دباؤ کے تحت بھارت ایران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے پر مجبورہے۔

سیاسی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کے خلاف جھوٹے پرواپیگنڈے پر بھارتی میڈیا کی عالمی جگ ہنسائی ہوئی بھارتی میڈیا بی جے پی سرکار کی پرواپیگنڈہ مشین بن کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں