بجٹ میں پہلی مرتبہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
فنانس بل کے مطابق آئندہ مالی سال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدن پر پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس کا اطلاق یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے آمدن پر ہوگا۔
تمام بینکنگ اور نان بینکنگ مالیاتی ادارے سوشل میڈیا کی رقم اکاؤنٹ میں آتے ہی ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے۔
بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات اور بینکنگ چینلز کے ذریعے آنے والی تمام رقوم پر ٹیکس کٹے گا،آن لائن پیمنٹ سروس پرووائیڈرز اور ڈیجیٹل فنانشل پلیٹ فارمز کے ذریعے موصول ہونے والی رقم پر بھی ٹیکس کٹوتی کی تجویز ہے۔
پاکستان کے رہائشی افراد کے لیے یہ ٹیکس کم از کم ٹیکس شمار ہوگا،پاکستان سے باہر رہنے والے غیر رہائشی افراد کے لیے یہ ٹیکس فائنل ٹیکس تصور ہوگا،ایف بی آر اس قانون پر عملدرآمد اور رپورٹنگ کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط نوٹیفائی کرے گا۔
















