معرکہ حق میں بھارت کے خلاف دفاعی کامیابی اور ایران امریکا کشیدگی میں نتیجہ خیز ثالثی نےدنیا بھر میں پاکستان کو ایک نئی پہچان دلا دی۔
امریکی میڈیا فوکس نیوز کے مطابق بھارت واشنگٹن سےتعلقات بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنا سفارتی لوہا منوا چکاہے جی7سمٹ میں امریکی صدراوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات روایتی گرمجوشی کے بجائے صرف مصافحہ تک محدود رہی۔
فوکس نیوز کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات بظاہرتودوستانہ تھی مگراس کے تناظرمیں کشیدگی نمایاں تھی بھارت کئی سال تک پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کرتارہا جبکہ پاکستان خطہ اورعالمی سطح پر ایک اہم ترین ملک بن کرابھرا۔
بھارتی صحافی سریند ساگر کے مطابق دنیا اب امن کے لیے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی ناکامی ہے۔
معروف بھارتی تجزیہ کار آنند رنگناتھن نے بھارتی سفارتکاری کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوشش کررہا ہے کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔
بھارتی تجزیہ کاروں کی مایوسی ظاہرکرتی ہےکہ بھارت مودی راج میں اپنی خارجہ پالیسی کے ناکام ترین دورسے گزررہا ہے۔














