دمبولا میں کھیلے گئے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں بھارت کے کم عمر اور ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز ویبھ سوریا ونشی نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا جس نے عالمی کرکٹ ریکارڈ بکھیر دیے۔
سری لنکا اے کے خلاف میدان میں اترتے ہی انہوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 11 گیندوں پر نصف سنچری داغ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
نوجوان بلے باز نے اپنی اننگز کو یہیں نہیں روکا اور 29 گیندوں پر 94 رنز کی شاندار دھواں دار اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ ان کی بیٹنگ میں طاقت، رفتار اور اعتماد کا ایسا امتزاج دیکھنے کو ملا کہ بولرز مکمل طور پر بے بس نظر آئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں 12 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی، مگر سوریاونشی نے اس کارنامے کو بھی پیچھے چھوڑ کر کرکٹ دنیا میں نیا باب رقم کر دیا۔



















