کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی اور رم جھم کا امکان بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم شہر میں تیز بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ البتہ بعض علاقوں میں صبح اور رات کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔



















