Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے رعایت کا اعلان

سی بی سی کے اوقات کار صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بڑھادیے گئے ہیں۔

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال 2025-26 کے پراپرٹی ٹیکس پر 10 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ یہ رعایت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے سی بی سی کے اوقات کار صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک بڑھادیے گئے ہیں۔ بینک کی برانچز بھی ہفتہ اور اتوار کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔