امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت پرعائد پابندی عارضی طور پر اُٹھالی ہے۔
اس بات کا اعلان امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے کہا ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی ہے اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے، اس لیے ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکلز پر پابندیاں 60 دن کے لیے اٹھا رہے ہیں، پابندیوں میں عارضی ریلیف کا فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کاامریکاکو تیل فروخت کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے ہمارے تیل کے اہم خریدارایشیائی ممالک اورخصوصاً چین ہے۔




















