پاکستانی اداکارہ امر خان کی ایک نئی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
امر خان کی جانب سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک ری پوسٹ کی گئی ویڈیو میں موسلادھار بارش کے دوران ایک کم عمر لڑکا سفید رنگ کی گاڑی کے اگلے ٹائر کی صفائی کرتا دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیو کے پس منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ “مرد کو مرد نہیں بناتا، پیسہ ہی مرد بناتا ہے۔”
View this post on Instagram
اداکارہ نے اس ویڈیو کے ساتھ مختصر کیپشن “حقیقت” تحریر کیا جبکہ بینڈیج اور گلابی دل کے ایموجیز بھی شامل کیے۔
امر خان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔
بعض صارفین نے ویڈیو کے پیغام سے اتفاق کیا جبکہ متعدد افراد نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر مالی ذمہ داری ہی اصل معیار ہے تو اپنے خاندان کی کفالت کرنے والی بہت سی خواتین بھی اسی معیار پر پورا اترتی ہیں اس لیے اس بحث کو صرف مردوں تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔















