پاکستانی اداکار اور میزبان یاسر حسین نے اپنی ننھی بیٹی ’صوفیا‘ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ایک تصویر میں یاسر حسین اور صوفیا کے ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دونوں کے چہرے نمایاں نہیں کیے گئے۔
View this post on Instagram
ایک اور تصویر میں صوفیا اپنی والدہ، اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ موجود ہیں جبکہ یاسر حسین انہیں محبت سے پیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اداکار نے اپنے بیٹے کبیر حسین کی چند تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
یاد رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں 24 جنوری کو بیٹی صوفیا کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خوشخبری دونوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔















