Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی حملے: ایران کا ’یکطرفہ معاہدہ ختم‘ اور ’آبنائے ہرمز‘ بند کرنے کا اعلان

اپنے وعدوں پر قائم رہیں یا پھر اس کی قیمت چکانے کے لیے تیار رہیں، باقر قالیباف

امریکی حملوں کے بعد ایران نے امریکا کے ساتھ طے شدہ معاہدہ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ یا اپنے وعدوں پر قائم رہیں یا پھر اس کی قیمت چکانے کے لیے تیار رہیں۔ اب حقیقت سامنے آچکی ہے۔

قالیباف نے اپنے بیان میں امریکا کے حالیہ حملوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

تاہم ایران کی جانب سے معاہدہ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان پر امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں